QR CodeQR Code

طاہر القادری ملک و قوم کی خاطر آگے آئیں، خورشید شاہ کی اپیل

28 Aug 2014 17:40

اسلام ٹائمز: قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی دیوار بن کر کھڑی ہوگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے، حکومت کو کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج دیر آید درست آید ہے، طاہر القادری سے اپیل ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر آگے آئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا مسئلہ وزیر اعظم نہیں، آئین ہے، آئین کی پاسداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی دیوار بن کر کھڑی ہوگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے، حکومت کو کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 407091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407091/طاہر-القادری-ملک-قوم-کی-خاطر-ا-گے-ا-ئیں-خورشید-شاہ-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org