0
Thursday 28 Aug 2014 19:42

صاف و شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے لائحہ عمل تیار ہے، الیکشن کمشنر جی بی

صاف و شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے لائحہ عمل تیار ہے، الیکشن کمشنر جی بی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان محمد اجمل بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے گھر گھر انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے لالحہ عمل تیار کیا ہے۔ اُنہوں اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نئے کمپوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور یکم ستمبر سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کاغذات روانہ کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ہوگا اور حکومت اس مد میں انکی مالی معاونت کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار صاف و شفاف لسٹ تیار کی جائے گی۔ محکمہ نادرا کی تعاون سے گلگت بلتستان کے دور دارز علاقوں میں ووٹروں کی تصدیق کے لئے فنڈ حاصل کرنے کیلئے محکمہ فنانس کو لکھا گیا ہے اور یہ عمل انشا اللہ بہت جلد مکمل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 407118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش