0
Friday 29 Aug 2014 07:32
پاکستان کے سیاسی بحران کو حل ہوتا دیکھ رہے ہیں

امریکہ اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے، جین ساکی

امریکہ اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے، جین ساکی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مظاہروں کو مانیٹر کر رہے ہیں، فریقین سے تشدد سے اجتناب اور قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے، پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے جمہوریت کی خصوصیات ہیں۔ جین ساکی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے امریکی نژاد پاکستانیوں کے مظاہرے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے متعلق جین ساکی نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور اب یہ صورتحال ایک پرامن حل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حکومت اور مظاہرین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں، جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو یا صورتحال مزید کشیدہ ہو۔ جین ساکی کا کہنا تھا کہ "ہم اسلام آباد میں مظاہروں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ہم دونوں فریقین پر زور بھی دے رہے ہیں کہ وہ کسی بھی محاذ آرائی اور غیر آئینی اقدام سے گریز کریں۔" ان کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرے اور آزادیِ رائے جمہوریت کا ایک حسن ہے، لیکن فریقن کو تحمل سے کام لینا چاہیٔے۔
گذشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جین ساکی نے کہا امریکی حکام نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس کشیدگی کا خاتمہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش