0
Friday 29 Aug 2014 16:17

اساتذہ کیساتھ روا رکھا جانے والا ظلم بند کیا جائے، مولانا عبدالسمیع

اساتذہ کیساتھ روا رکھا جانے والا ظلم بند کیا جائے، مولانا عبدالسمیع
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے دفتر جماعت اسلامی سے جاری ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مکتب اساتذہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا ظلم بند کیا جائے، 10 سے 12 سال تک ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے اساتذہ کو صرف 6 ہزار کی قلیل تنخواہ دینا ذیادتی ہے۔ گزشتہ سال جی بی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لائی گئیں لیکن مکتب اساتذہ کو انکے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا، اس سلسلے میں متعدد ملاقاتیں سیکرٹری اور ڈائیریکٹر ایجوکیشن سے کی گئیں لیکن مذکورہ اساتذہ کی فائل کو سیکرٹریٹ اور ڈائیریکٹریٹ کے درمیان فٹ بال بنائی گئی، اساتذہ کو فوری طور پر ریگولر کر کے اپ گریڈ کیا جائے اور انکے مسئلے کا فوری حل تلاش کیا جائے بار دیگر اساتذہ کے جائز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلنے سے دریغ نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 407216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش