0
Friday 29 Aug 2014 17:44
غزہ کے عوام اور اسلامی مزاحمتی کمانڈرز کے نام پیغام

فلسطین کی مکمل آزادی تک اسلامی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے، میجر جنرل جعفری

فلسطین کی مکمل آزادی تک اسلامی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے، میجر جنرل جعفری
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے چیف کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے اسرائیل کے خلاف حالیہ 51 روزہ جنگ میں فلسطینی قوم اور اسلامی تحریک مزاحمت کی شاندار فتح کے موقع پر ان کے نام اپنے پیغام میں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس پیغام کے مکمل متن کا اردو ترجمہ اسلام ٹائمز اردو کے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:
 بسم اللہ الرحمان الرحیم
۔۔۔۔ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ
غزہ کے مظلوم باسیو! اور اسلامی تحریک مزاحمت کے شجاع فلسطینی کمانڈرو!
آخرکار آپ کی مظلومانہ مزاحمت اور خداوند متعال کی مدد سے مکڑی کا جال ٹوٹ گیا۔ اس عظیم کامیابی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کی حق طلبانہ جدوجہد کا ایک عظیم اور لازوال اعزاز ہے جو ابد تک باقی رہے گا۔ 
 
ہم اس مشکل اور کٹھن جنگ میں آپ کی تنہائی کا مشاہدہ کر رہے تھے اور ہر لمحہ آپ کے شانہ بشانہ اسلام کے دیرینہ دشمن سے لڑنے کے شوق میں مبتلا تھے اور اس شوق کے پورا ہونے کی آرزو رکھتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی حالیہ 51 روزہ مزاحمت اور ثابت قدمی سفاک اور قاتل صہیونی رژیم کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت ہوگی۔ ہمیں اس روشن مستقبل کیلئے ہر پہلو سے آمادہ و تیار ہونے کی ضرورت ہے جو بہت جلد آنے والا ہے۔ آج ہمارا عظیم اسلامی انقلاب اپنی برق آسا ترقی کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد اندیش انسانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ آپ کی حالیہ مزاحمت اور فتح نے انقلاب اسلامی ایران کی اسٹریٹجک گہرائی کو ایک وسیع جغرافیا میں مزید عمق بخشا ہے۔ اگرچہ گذشتہ چند سالوں کے دوران اسلام دشمن عناصر کی تمامتر توانائیاں اس نکتے پر مرکوز رہی ہیں کہ خطے میں انقلابی مسلمانوں کو آپس میں الجھا دیں، تاکہ وہ آپ سے غافل ہوجائیں، لیکن خداوند متعال کے لطف اور قائد انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی کی حکیمانہ قیادت کے باعث دشمن کی یہ اسٹریٹجک سازش فاش ہوگئی اور اسلامی انقلابی فرنٹ اس پر غالب آنے میں کامیاب ہوگیا۔ فلسطین آج بھی امام خمینی کبیر (رہ) کے بقول اسلام کے بدن کا حصہ باقی ہے۔ 
 
جان لیں کہ ہم آخر تک، آپ کے ایمان اور اہداف، آپ کی عزت اور خود مختاری کا دفاع کرتے رہیں گے اور آپ کی تمام سرزمین کی مکمل آزادی اور پورے مقبوضہ فلسطین پر آپ کی حاکمیت برقرار ہونے تک آپ کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے اور ان مقدس اہداف کا دفاع کرتے رہیں گے۔ آپ کو چاہئے کہ اس لمبے اور کٹھن راستے پر گامزن ہوتے ہوئے اپنی فورسز کو مزید منظم اور مستحکم کریں، اپنے انفرا اسٹرکچر اور دفاعی طاقت کو مزید بہتر بنائیں اور امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے مسلح جدوجہد کو مغربی کنارے تک پھیلا دیں۔ اسی طرح اپنے میزائلوں کی تعداد، رینج اور دقت کو بھی بڑھائیں اور خداوند متعال کی لامحدود طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے اور تمام پہلووں میں روحانیت کو تقویت کرتے ہوئے اپنے اعلٰی اہداف اور آرزووں پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے رہیں، تاکہ دنیا والے قرآن کریم اور اس کی نورانی آیات پر زیادہ سے زیادہ ایمان لے آئیں اور انہیں اس بات کا پکا یقین حاصل ہوجائے کہ اگر ایک معاشرہ یا گروہ اس فرمان الہی کہ "وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ" پر عمل کرے اور خدا کے راستے میں دشمن کی جانب سے دباو اور مزاحمت کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو صبر و تحمل سے برداشت کرے تو خدا بھی اپنے اس وعدے پر عمل کرتا ہے کہ "ان تنصرالله ینصرکم و..."۔
 
آج تمام انقلابی قوتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ انہیں ماضی سے کہیں زیادہ غزہ کے صابر اور باایمان فلسطینی مسلمانوں اور تمام فلسطینی مجاہدین کا شکرگزار اور قدردان ہونا چاہئے اور غزہ میں مسمار ہونے والے گھروں اور علاقوں کی تعمیر نو اور غزہ کے اہالی کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کی انقلابی عوام اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ماضی کی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر دفاعی اور اجتماعی ہر میدان میں آپ کی مدد کرتے رہیں گے۔ ہم آخر تک آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، خدا کی راہ میں جہاد کے پرچم کو اسی طرح بلند کئے رہیں کیونکہ آپ اور تمام مسلمانوں کی عزت اس مقدس جہاد میں ہی مضمر ہے۔ جان لیں کہ اس الٰہی راستے میں خداوند متعال کی مدد سے خونخوار اور جعلی صہیونی رژیم کی نابودی وہ عظیم الٰہی وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا اور حتمی کامیابی بھی زیادہ دور نہیں۔ 
وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم
چیف کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران
خبر کا کوڈ : 407225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش