0
Friday 29 Aug 2014 18:33

حکومت نے کہا تھا کہ آرمی چیف موجودہ ڈیڈلاک میں سہولت کار کا کردار ادا کریں، آئی ایس پی آر

حکومت نے کہا تھا کہ آرمی چیف موجودہ ڈیڈلاک میں سہولت کار کا کردار ادا کریں، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آرمی چیف کو موجودہ معاملات کو حل کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنیکا کہا تھا، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات میں آرمی چیف کو کہا تھا کہ وہ موجودہ ڈیڈلاک کی صورتحال میں سہولت کار کا کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ حکومت نے فوج کو ثالثی کیلئے نہیں کہا تھا، بلکہ یہ ڈیمانڈ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران نے کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ آئی ایس پی آر اس معاملے پر وضاحت دے کہ آیا کس کی ڈیمانڈ پر فوج نے کردار ادا کیا اور یہ ملاقاتیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 407232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش