QR CodeQR Code

آواران، ذکری فرقے کی عبادت گاہ پر حملہ، 6 افراد جاں بحق 7 زخمی

29 Aug 2014 23:03

اسلام ٹائمز: واضح رہے چند روز قبل مستونگ میں لشکر جھنگوی کیجانب سے حضرت پیر شیخ تقی کے مزار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔ اسی طرح کافی عرصے سے صوبے میں مذہبی انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آواران کے علاقے زیارت دان میں ذکری فرقے کی عبادت گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ جان نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے اور ان پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ زیارت دان سٹی ایریا سے کافی دور ہے۔ ریسکیو ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے، جو لاشیں وہاں سے اٹھا کر ڈسٹرکٹ آواران منتقل کرے گی، جس میں کافی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ان کی شناخت کرنا ابھی باقی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کافی دوردراز علاقوں سے زیارت دان میں عبادت کرنے کیلئے آتے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اس حملے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے حکام نے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 407250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407250/آواران-ذکری-فرقے-کی-عبادت-گاہ-پر-حملہ-6-افراد-جاں-بحق-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org