0
Saturday 30 Aug 2014 12:08

کراچی، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق جب کہ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں واقع شفیع ہوٹل کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایک دن قبل بھی ملیر ڈویژن سے تین افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
خبر کا کوڈ : 407352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش