0
Saturday 30 Aug 2014 12:29

کراچی، تحریک انصاف آج شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دیگی

کراچی، تحریک انصاف آج شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دیگی
اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف آج شاہراہ فیصل کراچی پر احتجاجی دھرنا دیگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کراچی سمیت چار شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظاہرے کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے آج شام چار بجے شاہراہ فیصل نرسری پر واقع تحریک انصاف کے دفتر انصاف ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے دیا جائے گا، جس میں تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے جبکہ تحریک انصاف میڈیا سیل کراچی کے مطابق دھرنے سے عمران خان بھی لائیو خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 407356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش