QR CodeQR Code

نواز حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرے، ایم کیو ایم

30 Aug 2014 13:13

اسلام ٹائمز: رابطہ کمیٹی ام کیو ایم کے اجلاس میں نواز حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دھرنے دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نواز حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افہام و تفہیم سے معاملات حل کرے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین سینیٹ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ذمے داران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دیئے جا رہے ہیں، وقت کا تقاضہ ہے کہ نواز حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افہام و تفہیم سے معاملات حل کرے۔ اجلاس میں نواز حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دھرنے دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اجلاس میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان سے بھی اپیل کی گئی کے وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 407365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407365/نواز-حکومت-دانشمندی-کا-مظاہرہ-کرے-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org