0
Saturday 30 Aug 2014 18:01

عمران وکیلوں اورصحافیوں کوپیسےدینا ثابت کریں، ورنہ سیاست چھوڑ دیں، خواجہ آصف

عمران وکیلوں اورصحافیوں کوپیسےدینا ثابت کریں، ورنہ سیاست چھوڑ دیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران اگر وکیلوں اور صحافیوں کو پیسے دینا ثابت نہ کرسکے تو انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیف سیکریٹری نے پرویز خٹک حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، عمران خان کو یہ چارج شیٹ پڑھنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ثابت کرکے دکھائیں کہ میں نے وکیلوں اور صحافیوں کو پیسے دیے ہیں، ورنہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ کی کوچنگ کریں۔ کرکٹ کی کوچنگ عمران کے لئے سیاست سے بہتر میدان ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں سچ بولنے کے سوا ہر کام کیا ہے۔ اب وہ اپنی شخصیت کے گرداب میں خود پھنس چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش