0
Saturday 30 Aug 2014 21:32

ملک میں حقیقی تبدیلی تک جدوجہد جاری رہے گا، مجلس وحدت مسلمین

ملک میں حقیقی تبدیلی تک جدوجہد جاری رہے گا، مجلس وحدت مسلمین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماؤں رانا ماجد علی اور رائے ناصر علی کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بے حسی ملک کو بڑے بحران سے دوچار کرنے کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہ ہو گا، ملک میں حقیقی تبدیلی تک ہمارا آئینی و قانونی جدو جہد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو بدنام کرنے اور پارلیمنٹ جو ایک مقدس ایوان ہے میں سفید جھوٹ بولنے پر نام نہاد موجودہ وزیراعظم پر آرٹیکل 62،63 کے تحت کارروائی کر کے نااہل قرار دینا چاہیے، پاکستانی غیرت مند قوم اب ان ملک دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیور کے مانند متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 407416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش