0
Saturday 30 Aug 2014 23:47

ماڈل ٹاون کے بعد ریڈ زون کا مقتل، چوھدری نثار کی پولیس کو شاباش

ماڈل ٹاون کے بعد ریڈ زون کا مقتل، چوھدری نثار کی پولیس کو شاباش
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے مظاہرین پر اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار علیخان نے ریڈ زون میں آ کر شیلنگ اور فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، یہ آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔ اسوقت خود پولیس اہلکار بھی شیلنگ کی زد میں ہیں، صحافی اور کیمرہ مین بھی کام نہیں کر پا رہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم جاری ہے، عوامی تحریک کے کارکن پوری طرح تیار ہیں اور دھرنے کی جگہ پر موجود ہیں۔ پولیس شیلنگ کے ساتھ ہی مظاہرین کو گرفتار کر کے گاڑیوں میں ڈال کر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں لے جا رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 407444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش