0
Sunday 31 Aug 2014 00:17

ضرورت پڑی تو فوج کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، خواجہ آصف کی دھمکی

ضرورت پڑی تو فوج کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، خواجہ آصف کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے، اب مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا، ریاست کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، ضرورت پڑی تو فوج کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، مظاہرین نے اہم عمارتوں پر حملہ کیا، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ یہ لوگ مسلح ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اب یہ مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا، دونوں جماعتیں مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتیں، عمران خان اور طاہر القادری کی انا آئین سے ٹکرا رہی ہے، ریاست کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، حکومت قانونی اور آئینی اختیارات استعمال کرے گی، ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے حساس عمارتوں پر حملہ کیا گیا، ڈنڈا بردار لوگ تربیت یافتہ جنگجو ہیں، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر آگے لایا گیا، کیبنٹ گیٹ وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے جہاں مظاہرین داخل ہوئے، اہم عمارتوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو اب کہیں نہیں بیٹھنے دینا چاہئے، ایسی صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
خبر کا کوڈ : 407450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش