0
Sunday 31 Aug 2014 00:28

داعش دہشت گردوں کے درمیان اختلاف، ابو عبیدہ الجراح کا گروہ داعش سے الگ

داعش دہشت گردوں کے درمیان اختلاف، ابو عبیدہ الجراح کا گروہ داعش سے الگ
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور ابو عبیدہ الجراح کا دہشت گرد گروہ داعش دہشت گرد تنظیم سے الگ ہو گیا ہے۔ ابو عبیدہ الجراح گروہ نے اپنے ایک بیان میں اپنے افراد کو داعش دہشت گرد تنظيم سے جنگ کرنے کا حکم دیا ہے عراق میں یہ پہلا گروہ ہے جس نے داعش دہشت گرد گروہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو سخت تباہی اور ناکامی کا سامنا ہے اور طالبان، القاعدہ، النصرہ اور داعش دہشت گردوں پر مشتمل تمام سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہو گئي ہیں اور انھیں تباہی اور بربادی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ باخبر ذرائع کے مطابق تمام سلفی وہابی تنظیمیں بالواسطہ یا بلا واسطہ امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے زیر اثر کام کر رہی ہیں اور ان کی ناکامی کی اصل وجہ یہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش