QR CodeQR Code

پاک آرمی کی گاڑیاں جی ایچ کیو سے اسلام آباد روانہ

31 Aug 2014 01:32

اسلام ٹائمز: مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مارشل لا لگایا جا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کی عمارت پر ڈیوٹی کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کے کہنے پر دھرنے کے شرکا عمارت کے اندر داخل ہونے سے رک گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں دھرنوں کے شرکا کی جانب سے وزیر اعظم ہاوس کی طرف پیش قدمی کے بعد پولیس کی شیلنگ اور متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعد ملکی صورتحال نہایت مخدوش ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی سے پاک آرمی کا بڑا کانوائے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مارشل لا لگایا جا سکتا ہے۔ اسوقت قومی اسمبلی کی عمارت پر ڈیوٹی کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کے کہنے پر دھرنے کے شرکا عمارت کے اندر داخل ہونے سے رک گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 407454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407454/پاک-آرمی-کی-گاڑیاں-جی-ایچ-کیو-سے-اسلام-آباد-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org