QR CodeQR Code

دھرنوں کے شرکاء کو ”اصلی“ گولیاں بھی لگی ہیں، ترجمان پمز

31 Aug 2014 01:50

اسلام ٹائمز:پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عابدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پمز ہسپتال میں زخمیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 48 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ ان میں سے 5 افراد ایسے ہیں جو اصلی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسانے کیساتھ ساتھ ’اصلی‘ گولیاں چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عابدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پمز ہسپتال میں زخمیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 48 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ ان میں سے 5 افراد ایسے ہیں جو اصلی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔ ڈاکٹر عابدہ کے مطابق گولیوں سے زخمی ہونے والے پانچوں افراد کے بازوﺅں اور ٹانگوں میں جبکہ ایک شخص کو پیٹ میں گولی لگی ہے تاہم انہیں طبی امداد دے دی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 407455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407455/دھرنوں-کے-شرکاء-کو-اصلی-گولیاں-بھی-لگی-ہیں-ترجمان-پمز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org