0
Sunday 31 Aug 2014 09:57

زخمیوں اور لاشوں کو غائب کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، سید فیصل رضا عابدی

زخمیوں اور لاشوں کو غائب کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، سید فیصل رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وائس شہداء سید فیصل رضا عابدی نے اسلام آباد جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، اس موقع پر سید فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے زخمیوں اور لاشوں کو غائب کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، وائس آف شہداء نے پرامن مظاہرین پر بےرحمانہ کاروائی کی سخت الفاط میں مزمت کی اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں فوری لانے کا مطالبہ کیا۔ سید فیصل رضا عابدی نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہید ہونے والی قیمتی جانوں پر افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر قسم کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وائس آف شہداء نے موقف اختیار کیا کہ افواج پاکستان ملکی معاملات کو فوری طور پر سنبھالے اس قتل عام کو بند کرایا جاۓ۔ ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور پورے ملک میں مارشل لاء لگایا جائے۔ اس مشکل گھڑی میں اپنے متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش