QR CodeQR Code

کل ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس آج شام طلب کر لی گئی، آئی ایس پی آر

31 Aug 2014 17:20

اسلام ٹائمز: قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی جائیگی یا پھر مارشل لا لگ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ ملکی صورت حال پر غور کے لئے کل بلائی جانے والی کور کمانڈرز کانفرنس آج شام ہی طلب کر لی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کل کی بجائے آج شام ہی طلب کرلی گئی ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس کی سربراہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے، جس میں ملکی سلامتی سمیت مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اہم عمارتوں کی سکیورٹی پاک فوج کہ ذمہ داری ہے اور اسلام آباد میں گذشتہ 17 روز سے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی جائیگی یا پھر مارشل لا لگ جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 407570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407570/کل-ہونیوالی-کور-کمانڈرز-کانفرنس-آج-شام-طلب-کر-لی-گئی-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org