QR CodeQR Code

ضیا کی باقیات بادشاہت کو نہیں بچا سکتیں، مجلس وحدت مسلمین

31 Aug 2014 19:16

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے، ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ہم اپنے پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ہم اپنے پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ پر پولیس گردی کر کے ہمیں ڈرانے کی کوشش کرنے والے سن لیں، ہم نے تمھارے روحانی باپ ضیاء الحق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا تمہارے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں عوامی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی اور پنجاب کے صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی کو رہا نہ کیا گیا تو ہم وزیراعلیٰ ہاوُس کے سامنے آنے پر مجبور ہونگے۔ مظاہرے سے علامہ امتیاز کاظمی، سید حسین زیدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ادھر امامیہ کالونی لاہور میں پھاٹک کو بند کر کے جی ٹی روڈ کو بلاک کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شیخوپورہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے، یہ ضیاء الحق کے باقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے، ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں، انشاء اللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گے۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور ریلوے پھاٹک کو بند کیے رکھا، مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 407579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407579/ضیا-کی-باقیات-بادشاہت-کو-نہیں-بچا-سکتیں-مجلس-وحدت-مسلمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org