0
Sunday 31 Aug 2014 19:23

ایم ڈبلیو ایم لاہور کے دو سینئر رہنما گرفتار

ایم ڈبلیو ایم لاہور کے دو سینئر رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سینٹر رہنماؤں رائے ناصر علی اور رانا ماجد علی کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ لبرٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے میں اظہار یکجہتی کے بعد واپس جا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں رہنماؤں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے گرفتاری کی مذمت کی ہے اور پنجاب حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے دونوں رہنماؤں کو رہا نہ کیا تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور پورے صوبے میں احتجاج کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ہراساں کر رہی ہے لیکن یاد رکھنے کہ ہم کربلا کے راہی ہیں اور اس بدمعاش حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے لیکن جھگیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک اگر ہمارے دونوں رہنماؤں کو رہا نہ کیا گیا تو پیر کے روز ہماری صوبائی قیادت نئی کال دے گی جس کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 407581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش