QR CodeQR Code

وزیراعلٰی بلوچستان سمیت دیگر رہنماؤں کا صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار تعزیت

31 Aug 2014 23:46

اسلام ٹائمز: بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ طلال اکبر بگٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل، بوستان علی کشمند نے گذشتہ روز پریس کلب کوئٹہ جا کر صحافی ارشاد احمد مستوئی، رپورٹر عبدالرسول اور محمد یونس کی شہادت پر صحافیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی ارشاد احمد مستوئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ صحافتی میدان میں ارشاد مستوئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہید ہونے والے صحافیوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس دوران بلوچستان یونین آ ف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید، نسیم حمید یوسفزئی، پریس کلب کے صدر رضا الرحمن، جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند، ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار، ایڈیٹر کونسل کے صدر انور ساجدی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 407619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407619/وزیراعل-ی-بلوچستان-سمیت-دیگر-رہنماؤں-کا-صحافیوں-کی-ٹارگٹ-کلنگ-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org