QR CodeQR Code

بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے

سندھ میں نواز لیگ کو بڑا جھٹکا، لیاقت جتوئی نے نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

1 Sep 2014 17:43

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ کے ناراض رہنما نے کہا کہ شریف برادران فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور مسائل کے حل کیلئے قومی حکومت قائم کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے ناراض رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پارٹی عہدے چھوڑنے کے 10 ماہ بعد نواز لیگ سے اپنے ساتھیوں سمیت علیحدگی کا اعلان کر دیا اور اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کے خلاف انتظامی ردعمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ آج سے نواز لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، میرے اور میرے ساتھیوں کی نواز لیگ سے علیحدگی کا مطلب سندھ کے 5 لاکھ لوگوں کی علیحدگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس نے مظاہرین پر بے انتہا ظلم کیا ہے، ہم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے۔ لیاقیت جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنی ناسمجھی سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شریف برادران فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور مسائل کے حل کیلئے قومی حکومت قائم کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 407752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407752/سندھ-میں-نواز-لیگ-کو-بڑا-جھٹکا-لیاقت-جتوئی-نے-سے-علیحدگی-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org