QR CodeQR Code

بھارتی عالم دین نے داعش کے بائیکاٹ کا فتویٰ جاری کردیا

1 Sep 2014 23:58

اسلام ٹائمز: سنی جمیعت العلماء کے سیکرٹری جنرل نے داعش کو اسلام کا مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فلسفہ تشدد پر مبنی ہے، تشدد کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے، اس لیے مسلمانوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا سنی جمعیت العلماء کے سیکرٹری جنرل شیخ ابوبکر احمد نے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کو اسلام کا مخالف قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا فتویٰ جاری کردیا ہے۔ شیخ ابوبکر کا کہنا ہے کہ اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور چونکہ آئی ایس آئی ایس کا فلسفہ تشدد پر مبنی ہے اس لئے مسلمانوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس گروپ کی خلافت کو بھی رد کردیا ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اسلام کا نام لے کر ایسے کام کررہا ہے جو دنیا میں اس مذہب کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے فتویٰ میں دیگر دہشت گرد جماعتوں کو بھی خلاف اسلام قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 407793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407793/بھارتی-عالم-دین-نے-داعش-کے-بائیکاٹ-کا-فتوی-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org