QR CodeQR Code

دبنگ پولیس افسر کی مظاہرین نے پٹائی کر ڈالی

2 Sep 2014 06:18

اسلام ٹائمز: یادر ہے کہ عصمت اللہ جونیجو نے محمد علی نیکوکارا کے چھٹی پر جانے اور محمد الیاس کی معذرت کے بعد ایس ایس پی اسلام آباد کا چارج سنبھالا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نئے ایس ایس پی اسلام آباد اپنی فورس کی کمانڈ کرتے ہوئے مظاہرین کو دھکیل رہے تھے کہ کارکنان کے ہتھے چڑھ گئے، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے انہیں نرغے میں لیکر سڑک پر گرا دیا اور ڈنڈوں کی بارش شروع کر دی، جس سے ان کا سر پھٹ گیا اور بازو اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے صحت یاب ہونے میں چند دن لگیں گے۔ یادر ہے کہ عصمت اللہ جونیجو نے محمد علی نیکوکارا کے چھٹی پر جانے اور محمد الیاس کی معذرت کے بعد ایس ایس پی اسلام آباد کا چارج سنبھالا تھا۔


خبر کا کوڈ: 407825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407825/دبنگ-پولیس-افسر-کی-مظاہرین-نے-پٹائی-کر-ڈالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org