0
Tuesday 2 Sep 2014 11:20

پی ٹی وی پر حملہ، مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درج

پی ٹی وی پر حملہ، مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درج
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی عمارت پر حملے کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔  سرکاری ٹی وی پر حملے کا مقدمہ نمبر 183 ہے جس میں پی ٹی وی حملے اور قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عارف علوی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شیریں مزاری اور شفقت محمود کے خلاف خیبر پختون خوا اسمبلی کے ایم پی اے افتخار مشوانی کو فرار کرانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اپنے کارکنوں کے ہمراہ تھانہ سیکرٹریٹ میں آئے اور ایم پی اے کو ملاقات کے لئے بلوایا اور پھر کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انھیں چھڑوا کر لے گئے اور جب پولیس باہر نکلی تو تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے جس کی وجہ سے پولیس کسی قسم کی کارروائی نہ کر سکی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے خلاف اب تک 7ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں جن میں سے 2 تھانہ سیکرٹریٹ میں 3 تھانہ کوہسار میں اور 2 تھانہ آبپارہ میں درج کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے پی ٹی وی کی عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور عمارت پر قبضے کے بعد پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کرا دی گئیں، پاک فوج کے جوانوں کے آنے کے بعد مظاہرین عمارت سے باہر نکل آئے۔
خبر کا کوڈ : 407859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش