QR CodeQR Code

پشاور، نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،50 سےزائد افراد گرفتار

2 Sep 2014 12:40

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی کے مطابق طیارے کو ایک گولی لگی، تاہم ذیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ایک طرف پولیس کا اعلی افسر واقعے کی تصدیق تو کرتے ہیں تاہم جس تھانے کی حدود یعنی بڈھ بیر پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ ہوا، وہاں کی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ کے شبے میں پچاس سےزیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے پرفائرنگ سلیمان خیل یا شیخ محمدی کے علاقہ سےہوئی۔ ایس ایس پی کے مطابق طیارے کو ایک گولی لگی، تاہم ذیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ایک طرف پولیس کا اعلی افسر واقعے کی تصدیق تو کرتے ہیں تاہم جس تھانے کی حدود یعنی بڈھ بیر پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ ہوا، وہاں کی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اور واقعے کا مقدمہ بھی تاحال درج ہی نہیں ہوا ۔دوسری جانب پچاس مشتبہ افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیاگیا ہے.


خبر کا کوڈ: 407887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407887/پشاور-نیٹو-کارگو-طیارے-پر-فائرنگ-50-سےزائد-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org