0
Tuesday 2 Sep 2014 17:17

صفیں واضح ہوچکیں، پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھے دہشتگردوں کو یہاں سے نکالا جائے، محمود اچکزئی

صفیں واضح ہوچکیں، پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھے دہشتگردوں کو یہاں سے نکالا جائے، محمود اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صفیں تقسیم ہوچکی، ایک جانب جمہوریت پسند جماعتیں ہیں دوسری جانب ڈنڈا بردار لشکر کھڑا ہے، پارلیمنٹ کو واضح کرنا ہوگا کہ آئین کے ساتھ ہیں یا ڈنڈا بردار قوتوں کے ساتھ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی مذمت ہونی چاہیے لیکن بارہ مئی کو ہونے والے قتل عام کی ایف آئی آر بھی درج ہونی چاہیے، سانحہ ماڈل ٹاون افسوسناک ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ نیا فلسفہ آیا ہے کہ پولیس کو گولی مارو اور فوج کو زندہ باد کہو، پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا نہیں دہشت گردی ہے اور آئین سے بغاوت ہے، ان دہشتگردوں کو زبردستی پارلیمنٹ سے نکالا جانا چاہیئے، پولیس اہلکاروں کو ایکشن سے روکنے پر انہیں بہت دکھ ہوا ہے، محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کی افواج آئین کا احترام کرتی ہیں ہماری افواج کو بھی احترام کرنا ہوگا، افواج سے درخواست کریں گے کہ وہ آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن اس لئے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کیونکہ اب ہم پٹڑی پر چڑھے ہیں، پاکستان میں پہلی دفعہ تمام جماعتیں آئین کی بالادستی پر متفق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش