0
Tuesday 2 Sep 2014 18:13
جب فوج آتی ہے تو زندہ باد کے نعرے اور پولیس کو مارا پیٹا جاتا ہے

عمران خان اور طاہرالقادری کو اپنی سیاسی موت کا اعتراف کرکے دفن ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان اور طاہرالقادری کو اپنی سیاسی موت کا اعتراف کرکے دفن ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو اپنی سیاسی موت کا اعتراف کرکے دفن ہوجانا چاہیئے، صوفی محمد پر بغاوت کا مقدمہ چل سکتا ہے تو ان پر بھی بغاوت کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن لوگوں نے منصوبہ بنایا تھا کہ ان کو اعتراف کرلینا چاہیئے کہ ان کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے والے لوگ اپنے غیر معقول مطالبات کسی کو نہیں سمجھا سکتے، ان کے مطالبات ہر لمحے تبدیل ہوتے رہتے ہیں جو غیر سنجیدگی کی انتہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرلیا، اب یہ مدعی بھی خود اور منصف بھی خود بننا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا دختران قوم کی عزت اس طرح نیلام کی جاتی ہے؟، اسلام آباد دھرنے میں بےحیائی کی انتہاء کر دی گئی ہے، یہ مغرب کے ایجنٹ ہیں اور اس وقت تہذیبوں کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغربی تہذیب ننگی ضرور ہے لیکن اس کا بھی سلیقہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے حلیف چین کیلئے یہاں مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں، پوری دنیا کے سامنے ہمارا مذاق بن رہا ہے، پاکستان کے سول اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں جب فوج آتی ہے تو زندہ باد کے نعرے اور پولیس کو مارا پیٹا جاتا ہے، کور کمانڈرز کی طرف سے طاقت استعمال نہ کرنے کا بیان کیوں دیا جا رہا ہے، ہم اپنے گھروں تک نہیں جاسکتے۔ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ بیٹھے جتھوں سے اسلام آباد کو پاک کروائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کی طرف سے دیئے گئے استعفوں کی منظوری کی بھی استدعا کی۔
خبر کا کوڈ : 407923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش