0
Tuesday 2 Sep 2014 20:33

حجاب مسلم خواتین کی نہ صرف پہنچان بلکہ ان کے تحفظ اور اعتماد کی علامت ہے، مولانا مقصود الحسن قاسمی

حجاب مسلم خواتین کی نہ صرف پہنچان بلکہ ان کے تحفظ اور اعتماد کی علامت ہے، مولانا مقصود الحسن قاسمی
اسلام ٹائمز۔ امام کونسل آف انڈیا کے صدر مولانا مقصود الحسن قاسمی نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حجاب مسلم خواتین کی نہ صرف پہنچان بلکہ ان کے تحفظ اور اعتماد کی علامت ہے، حجاب کا تصور جس معاشرے سے اٹھ جاتا ہے وہاں فتنہ اور فساد کے علاوہ کچھ اور جنم نہیں لیتا، ان کا کہنا تھا کہ حجاب حیاء کی علامت ہے اور حیا ایمان کا حصہ ہے، مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ حجاب کو اپنائیں کیونکہ اسی میں انکا وقار ہے، واضح رہے کہ دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن کل منایا جائے گا، اس موقع پر بھارت کی ملی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 407934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش