QR CodeQR Code

جھنگ میں کلہاڑیوں کے وار سے میاں بیوی اور 2 بیٹیاں قتل، بیٹا زخمی

3 Sep 2014 12:46

اسلام ٹائمز: ضلع جھنگ کے علاقے شریف آباد میں قتل ہونے والے طالب حسین نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل جب کہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے شریف آباد میں نامعلوم افراد طالب حسین نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور کہلاڑیوں کے وار کر کے طالب حسین، اس کی بیوی شمیم مائی اور 2 بیٹیوں 11 سالہ نجف اور 14 سالہ مبرا کو قتل کر دیا، جب کہ 9 سالہ بیٹے صابر حسین کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے صابر کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب حسین نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور یہ واقعہ اس کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 408017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408017/جھنگ-میں-کلہاڑیوں-کے-وار-سے-میاں-بیوی-اور-2-بیٹیاں-قتل-بیٹا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org