QR CodeQR Code

اسامہ اور ظواہری پاکستان میں آرام دہ گھروں میں ہیں،نیٹو اہلکار

18 Oct 2010 15:31

اسلام ٹائمز:اہلکار نے الزام لگایا کہ مقامی افراد اور پاکستانی جاسوس اداروں کے کچھ اہلکار القاعدہ کے ان رہنماؤں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔نیٹو اہلکار نے شبہ ظاہر کیا کہ اسامہ اور الظواہری چترال اور کرم کے پہاڑی علاقوں میں مقیم ہو سکتے ہیں


نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق نیٹو کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے مرکزی رہنما پاکستان کے غاروں میں نہیں بلکہ آرام دہ مکانات میں رہ رہے ہیں۔امریکی میڈیاسے بات کرتے ہوئے نیٹو کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور ان کے قریبی ساتھی ایمن الظواہری پاکستان میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد اگرچہ ایک ساتھ نہیں رہ رہے،تاہم ان کے مکانات ایک ہی علاقے میں ہیں۔ اہلکار نے الزام لگایا کہ مقامی افراد اور پاکستانی جاسوس اداروں کے کچھ اہلکار القاعدہ کے ان رہنماؤں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔نیٹو اہلکار نے شبہ ظاہر کیا کہ اسامہ اور الظواہری چترال اور کرم کے پہاڑی علاقوں میں مقیم ہو سکتے ہیں اور القاعدہ کے رہنما اب غاروں کی بجائے آرام دہ گھروں میں رہ رہے ہیں۔نیٹو اہلکار نے مزید کہا کہ ملا عمر کئی ماہ قبل کوئٹہ اور کراچی کے درمیان کسی جگہ منتقل ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 40807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/40807/اسامہ-اور-ظواہری-پاکستان-میں-آرام-دہ-گھروں-ہیں-نیٹو-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org