0
Wednesday 3 Sep 2014 17:53

داعش نے دوسرے امریکی صحافی کا سر قلم کر دیا

داعش نے دوسرے امریکی صحافی کا سر قلم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ داعش کی جاری نئی ویڈیو میں امریکی صحافی سٹیون سوٹلوف کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے ایک اور امریکی صحافی کو ہلاک کردیا۔ داعش کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک مغوی امریکی صحافی سٹیون سوٹلوف کا سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔ سٹیون سوٹلوف 2013ء میں شام میں لاپتہ ہوئے تھے۔ وہ گذشتہ مہینے داعش کی جانب سے جاری ہونے والے اپنے ساتھی امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کی ویڈیو کے آخر میں نظر آئے تھے۔  فولی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تازہ ویڈیو میں ایک شدت پسند ایک برطانوی مغوی کو بھی ہلاک کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔ سٹیون سوٹلوف کے خاندان نے کہا کہ انہیں اس ویڈیو کی خبر تھی اور وہ اس پرخاموشی سے افسوس کر رہے تھے، اور انہیں اس کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ جیمز فولی کی ہلاکت کے بعد سٹیون سوٹلوف کی ماں نے دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر بغدادی سے اپنے بیٹے کو بچانے کی اپیل کی تھی۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکی حکام ویڈیو سے متعلق اطلاعات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو "امریکا کے نام دوسرا پیغام" کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس کا دورانیہ تقریباً ڈھائی منٹ اور اسے بظاہر ایک صحرا میں فلمایا گیا ہے۔ سوٹلوف نے ایک پیغام پڑھ کر سنایا جس میں امریکی صدر براک اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ نے امریکی عوام کے اربوں ڈالر کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا اور ہم نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف پچھلی لڑائیوں میں ہزاروں فوجیوں کی جانوں سے ہاتھ دھوئے تو اس جنگ کو دوبارہ شروع کرنے میں عوام کا کیا مفاد ہے۔ ویڈیو ایک مغوی کو قتل کرنے کی دھمکی پر ختم ہوتی ہے۔ مغوی کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہے۔
خبر کا کوڈ : 408071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش