QR CodeQR Code

اسمبلیوں اور سینیٹ کو طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈرامہ اور دکھاوا ہے، کرپٹ بوسیدہ نظام کا حصہ نہیں بنیں گے، الطاف حسین

ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کر دیئے ہیں

3 Sep 2014 17:57

اسلام ٹائمز: پارٹی کو اپنے اہم پیغام میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایسی اسمبلی بے کار ہے جہاں شعلہ بیانی کی جائے، ایسی پارلیمنٹ لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈرامہ اور دکھاوا ہے، ایسی اسمبلی بے کار ہے جہاں شعلہ بیانی کی جائے، ایسی پارلیمنٹ لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی، ایم کیو ایم کے ارکان ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمینٹ نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کے پاس جمع کرا دیئے۔ پارٹی کے نام اہم پیغام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈرامہ اور دکھاوا ہے، ایسی اسمبلی بے کار ہے جہاں شعلہ بیانی کی جائے، ایسی پارلیمنٹ لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں رہ سکتے، ہم بکنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اسمبلیوں اور سینیٹ کو طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کرپٹ اور بوسیدہ نظام کا حصہ نہیں بنے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ساتھی ہر حالت میں امن و امان برقرار رکھیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیں۔ الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرا دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 408072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408072/پارلیمنٹ-کا-مشترکہ-اجلاس-ڈرامہ-اور-دکھاوا-ہے-کرپٹ-بوسیدہ-نظام-حصہ-نہیں-بنیں-گے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org