0
Wednesday 3 Sep 2014 19:22

پہلے نواز شریف کا استعفٰی لونگا، پھر خود دونگا، شیخ رشید

پہلے نواز شریف کا استعفٰی لونگا، پھر خود دونگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے نواز شریف کا استعفیٰ لوں گا، پھر خود دوں گا، آخری پانچ اوورز کا میچ آج سے شروع ہوگیا، امپائر کی انگلی اس کے سفید کوٹ میں موجود ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو خانہ بدوش کہنا ان کی توہین ہے، مجھے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کہا گیا، ہم جیل کاٹ لیں گے لیکن شریف برادران کے لیے مشکل ہے۔ شیخ رشید نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے کہا کہ کمیشن ڈنگ ٹپاؤ ہوتے ہیں، پہلے بننے والے کمیشنوں کا کیا بنا جو اب کمیشن کے قیام سے بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 408098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش