QR CodeQR Code

پشاور، اے این پی رہنماء ولایت شاہ کے گھر پر بم حملہ، 2 افراد زخمی

4 Sep 2014 22:40

اسلام ٹائمز: حاجی ولایت شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فون پر پانچ کروڑ روپے بھتہ دینے کی کال آئی تھی، انہوں نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو آج نامعلوم افراد ان کے گھر پر بارودی مواد پھینک کر فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے یکہ توت میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بارودی مواد کے دھماکے سے گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے دو رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور دو افراد اس دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سے متاثر ہونے والا گھر عوامی نیشنل پارٹی کے رکن حاجی ولایت شاہ کا ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فون پر پانچ کروڑ روپے بھتہ دینے کی کال آئی تھی، انہوں نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو آج نامعلوم افراد ان کے گھر پر بارودی مواد پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 408233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408233/پشاور-اے-این-پی-رہنماء-ولایت-شاہ-کے-گھر-پر-بم-حملہ-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org