QR CodeQR Code

پاکستانی میڈیا عراق اور شام میں امریکی صحافیوں کا انجام یاد رکھے، احسان اللہ احسان

4 Sep 2014 21:50

اسلام ٹائمز: امریکی محکمہ خارجہ نے داعش کیطرف سے صحافیوں کا قتل انسانیت کےخلاف ایک ہولناک جرم قرار دیا تھا اور اسکی بھرپور مذمت کی تھی۔ اسکے جواب میں داعش کی حمایت میں آواز اٹھانے والے گروپ کا کہنا ہے کہ مقتول امریکی صحافی نہیں تها، صحافی کے بهیس میں یہودی جاسوس تها۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان احرار الہند گروپ کے ترجمان احسان اللہ احسان نے داعش کی طرف سے دوسرے امریکی صحافی کا سر قلم کیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ صحافی نہیں بلکہ جاسوس تھے۔ کالعدم تحریک طالبان سے الگ ہونے والے طالبان ترجمان نے پاکستانی میڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ پاکستانی صحافی داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے امریکی صحافیوں کا انجام یاد رکھیں۔ یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے داعش کیطرف سے صحافیوں کا قتل انسانیت کےخلاف ایک ہولناک جرم قرار دیا تھا اور اسکی بھرپور مذمت کی تھی۔ اسکے جواب میں داعش کی حمایت میں آواز اٹھانے والے گروپ کا کہنا ہے کہ مقتول امریکی صحافی نہیں تها، صحافی کے بهیس میں یہودی جاسوس تها اور جاسوس کے ساتھ امریکی کیا سلوک کرتے ہیں، داعش نے بھی وہی کیا۔


خبر کا کوڈ: 408257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408257/پاکستانی-میڈیا-عراق-اور-شام-میں-امریکی-صحافیوں-کا-انجام-یاد-رکھے-احسان-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org