0
Thursday 4 Sep 2014 22:03

داعش کے خلیفہ کا مشیر فضائی حملے میں ہلاک

داعش کے خلیفہ کا مشیر فضائی حملے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت دفاع نے فضائی کاروائی میں ابوبکر بغدادی کے مشیر کے ساتھ داعش کی ایک اور شخصیت کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے سربراہ کا ایک مشیر فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ فوری طور یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ فضائی حملہ کس نے کیا ہے کیونکہ عراقی فضائیہ کے علاوہ امریکی فوج بھی شمالی شہروں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ امریکی جنگی طیارے اگست کے اوائل سے شمالی عراق میں داعش کی پیش قدمی کو روکنے اور اس کی سرکوبی کے لیے فضائی حملے کر رہے ہیں، جبکہ امریکا عراق میں جنگجوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے بھی کوشاں ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج ویلز میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر تقریر میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ان کا ملک ایسے کسی عالمی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 408259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش