QR CodeQR Code

اعتزاز احسن " قبضہ گروپ" کے ترجمان ہیں، چوہدری نثار

5 Sep 2014 02:14

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے ان سے باقاعدہ معافی مانگی ہے تاہم چودھری نثار معافی مانگے کیلئے تیار نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئر وکیل اور سیاست دان ”قبضہ گروپ“ کے ترجمان ہیں اور سیاست کی آڑ میں اپنی تجارت کو چمکا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن ”حسین“ کا نام لے کر آتے ہیں مگر در اصل ”یزیدیت“ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ اس تنقید کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے ان سے باقاعدہ معافی مانگی ہے تاہم چودھری نثار معافی مانگے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ چودھری نثار نے چودھری اعتزاز احسن کو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں کی گئی تقریر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ چودھری اعتزاز احسن نے اپنے خطاب میں حکومت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 408280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408280/اعتزاز-احسن-قبضہ-گروپ-کے-ترجمان-ہیں-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org