0
Friday 5 Sep 2014 05:34
سیاسی اختلافات دور کرنے کیلئے مکالمے کی راہ اپنائی جائے

نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، امریکہ پاکستان کے جمہوری نظام میں غیر آئینی تبدیلی کیخلاف ہے، میری ہارف

نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، امریکہ پاکستان کے جمہوری نظام میں غیر آئینی تبدیلی کیخلاف ہے، میری ہارف
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی معاون ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکہ شروع ہی سے سیاسی اختلافات دور کرنے کے لئے مذاکرات پر زور دیتا رہا ہے کیونکہ یہ مکالمے کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن میں جمعرات کی پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، میری ہارف نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے منتخب لیڈر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شروع ہی سے، امریکہ اِس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ سیاسی اختلافات دور کرنے کے لیے مکالمے کی راہ اپنائی جائے۔ ہم کسی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔ القاعدہ کے سربراہ، ایمن الظواہری کے وڈیو پیغام کے بارے میں، جس میں انھوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم بھارت میں اپنی شاخ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، میری ہارف نے کہا کہ امریکہ کے خیال میں القاعدہ کی سینئر لیڈرشپ ملیا میٹ ہوچکی ہے، ماسوائے ظواہری کے، چاہے افغانستان ہو یا پاکستان۔ اب اس دہشت گرد تنظیم کی شدت کم ہوچکی ہے۔ یہ اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ اس میں تربیت یافتہ لوگ کم رہ گئے ہیں۔ اِس لیے، اب ہم اِس اعلان کو بڑا خطرہ شمار نہیں کرتے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے جمہوری نظام میں غیر آئینی تبدیلی کے خلاف ہے، ترجمان میری ہارف نے کہا کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں، ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ اس پر یقین رکھتا ہے کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں غیر آئینی تبدیلی کے خلاف ہیں، امریکی سفیر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 408303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش