0
Saturday 6 Sep 2014 09:00

جشن والی خراسان سے علامہ ساجد نقوی خطاب کریں گے

جشن والی خراسان سے علامہ ساجد نقوی خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کا ہنگامی اجلاس دفتر شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا میں زیر صدارت سید اسد علی شاہ، صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا منعقد ہوا اجلاس میں  9 ستمبر کو علامہ سید ساجد علی نقوی کی ٹیکسلا آمد پر انکے فقید المثال استقبال کی تیاریوں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے صدر سید اسد علی شاہ نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی جشن والی خراساں امام علی بن موسی رضا علیہ سلام کے ولادت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کریں گے انکے علاوہ صدر تنظیم اہلسنت انٹرنیشنل پیر عبدالقادر پرنسپل جامعہ انوار العلوم واہ کینٹ اور علامہ امیر حسین جعفری پرنسپل جامعہ الرضا پنڈ گاکھڑہ خانپور کے علاوہ ملک کے نامور ذاکرین خطاب کریں گے اور بعد از پروگرام اہم پریس کانفرنس بھی کی جائے گی، اسکے علاوہ دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی سربراہ شیعہ علماء کونسل سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 408324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش