QR CodeQR Code

جمہوریت بچانے کیلئے اسلام آباد بیٹھا ہوں

مسائل پر قابو پانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، آصف زرداری

5 Sep 2014 17:05

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو مشورہ دینے والے کون ہوتے ہیں، وہ تو صرف انہیں یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ جمہوریت بچانے کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسائل پر قابو پانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، جمہوریت کا ساتھ دے کر نواز شریف پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو مشورہ دینے والا کون ہوتے ہیں، وہ تو صرف انہیں یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ جمہوریت بچانے کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوتی رہتیں ہیں لیکن کچھ بھی ہو جائے ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں، سابق صدر نے کہا کہ وہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ آصف زرداری نے کہاکہ ہم مشکل پچ پر کھیلنے کے عادی ہیں لیکن کپتان عادی نہیں۔ طاہرالقادری ہم پر بھی حملے کرنے آئے تھے لیکن ہم نے ان سے معافی مانگ کر انہیں سیاسی طور پر ڈیل کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا ساتھ دے کر انہوں نے نواز شریف پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بالکل حق پر ہیں حکومتی وزراء کو اس طرح کا رویہ نہیں اپنانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 408357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408357/مسائل-پر-قابو-پانے-کیلئے-اسٹیبلشمنٹ-سمیت-سب-کو-ساتھ-لیکر-چلنا-ہوگا-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org