QR CodeQR Code

سیلابی ریلا دیہات سے گزرتے ہوئے جہلم شہر میں داخل ہوگیا

6 Sep 2014 00:40

اسلام ٹائمز: جہلم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے جہلم سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے پہلے شہر کے مضافاتی دیہی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور بعد ازاں شہر میں داخل ہوچکا ہے، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور امدادی کاروائیوں کے لیے حکومت سے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام دریاوں میں اونچے درجے کی سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے جہلم سے نکلنے والا سیلابی ریلا ملحقہ دیہاتوں سے گزرتے ہوئے جہلم شہر میں پہنچ گیا ہے اور اس ضمن میں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ ڈی سی او جہلم نے امدادی کاروائیوں کے لئے حکومت سے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیا ہے جبکہ شہر میں پانی فروٹ منڈی کے علاقے میں پہنچ چکا ہے۔ جس کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم سے ملحقہ علاقوں میں تقریبا آٹھ دیہات زیر آب آ چکے ہیں، جہاں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں امدادی ٹیمیں ناکام رہیں اور لوگوں نے درختوں پر پناہ لے رکھی ہے، اسی پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 408404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408404/سیلابی-ریلا-دیہات-سے-گزرتے-ہوئے-جہلم-شہر-میں-داخل-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org