0
Saturday 6 Sep 2014 09:20

یوم دفاع پاکستان آج روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

یوم دفاع پاکستان آج روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج 6 ستمبر کو روایتی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں 6 ستمبر کے حوالے سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر عباسی نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا جبکہ آج معرکہ ستمبر 1965ء میں شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گے اور قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گی۔ ریڈیو پاکستان اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرے گا، اخبارات میں خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

صدر ممنون حسین نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی وبیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو یقین دلایا کہ موجودہ جمہوری حکومت اپنی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 408438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش