QR CodeQR Code

چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

6 Sep 2014 12:02

اسلام تائمز: واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں کے دورہ کرنا تھا۔ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے چین کے صدر ژی پن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر ژی پن پنگ رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے تاہم دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طے کی جا رہی ہے، ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں کے دورہ کرنا تھا، دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔


خبر کا کوڈ: 408465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408465/چین-کے-صدر-کا-دورہ-پاکستان-ملتوی-ہونے-باضابطہ-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org