QR CodeQR Code

یوم دفاع، قائداعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

6 Sep 2014 14:23

اسلام ٹائمز: پاکستان ایئرفورس رسالپور اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں، پاک فضائیہ کا دستہ 96 جوانوں پر مشتمل ہیں جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر وم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی شاندار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تھے۔ اِس موقع پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایئروائس مارشل نے پریڈ کا معائنہ کیا، جس کے بعد مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ پاکستان ایئرفورس رسالپور اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ پاک فضائیہ کا دستہ 96 جوانوں پر مشتمل ہیں جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 408493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408493/یوم-دفاع-قائداعظم-کے-مزار-پر-گارڈز-کی-تبدیلی-پروقار-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org