QR CodeQR Code

خیرالعمل فاونڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں

6 Sep 2014 17:26

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں نثار فیضی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی خیرالعمل فاﺅنڈیشن سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھو ڑے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان نے پنجاب اور کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور اس سلسلہ میں اسلام آباد میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن نثار فیضی کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی خیرالعمل فاﺅنڈیشن سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھو ڑے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع نہ دینا پاکستان دشمنی کو ثابت کرتا ہے اور حکومتی اداروں کی طرف سے بھی ایسے سانحات کے تدارک کے لیے منصوبہ بندی کا نہ ہونا مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ملکی و بین الاقوامی مخیر اداروں اور شخصیات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں، نثار فیضی نے میڈیا سے بھی توقع کی ظاہر کی ہے کہ وہ پوری دنیا کی توجہ اس سانحہ کی طرف مبذول کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 408513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408513/خیرالعمل-فاونڈیشن-نے-سیلاب-سے-متاثرہ-علاقوں-میں-امدادی-سرگرمیاں-شروع-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org