0
Saturday 6 Sep 2014 20:25

علامہ علی اکبر کمیلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جند اللہ نے ذمہ داری قبول کرلی

علامہ علی اکبر کمیلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جند اللہ نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ بنگوریہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے معروف ذاکر اہل بیت (ع) علامہ علی اکبر کمیلی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی عزیز آباد کے علاقے بنگوریہ گوٹھ میں واقع اپنی فیکٹری کے باہر موجود تھے کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ترجمان جعفریہ الائنس کے مطابق علامہ علی اکبر کمیلی کو چار گولیاں لگیں جس کے بعد وہ اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا دو بیٹیاں شامل ہیں اور ان کی میت امام بارگاہ شاہ خراساں لے جائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 408522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش