QR CodeQR Code

علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت، کراچی میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

6 Sep 2014 21:32

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ایک منظم پلاننگ کے تحت شہر قائد میں اہل تشیع تاجروں اور کاروباری شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، علی اکبر کمیلی کا قتل بھی اسی منظم سازش کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت نے سندھ حکومت کے قیام امن کے دعوں کی قلعی کھول دی، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، مدارس کے نام پر قائم دہشتگردی کے مراکز شہریوں کے لئے ناسور بن چکے ہیں، کراچی کا ضلع وسطی مذہبی و سیاسی طالبان کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے، علامہ علی اکبر کمیلی پر حملہ بھی ضلع وسطی میں ہی ہوا، حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے، کراچی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوری فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت کے خلاف مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے، شہر قائد میں جاری دہشت گرد کارروائیاں عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مزموم سازش ہے، شہر میں روزانہ کی بنیاد پر درجن بھر شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں قیام امن کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، سندھ حکومت مکمل طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرے اور کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، ایک منظم پلاننگ کے تحت شہر قائد میں اہل تشیع تاجروں اور کاروباری شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ علی اکبر کمیلی کا قتل بھی اسی منظم سازش کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 408530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408530/علامہ-علی-اکبر-کمیلی-کی-شہادت-کراچی-میں-فوجی-ا-پریشن-کا-ا-غاز-کیا-جائے-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org