QR CodeQR Code

وزیر داخلہ جمہوری عمل سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں، ندیم چن

6 Sep 2014 21:53

اسلام ٹائمز: پی پی پی کے مرکزی رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار فی الفور اعتزاز احسن سے معافی مانگیں، بصورت دیگر پیپلز پارٹی جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنے مفاہمتی کردار پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ اپنی خود غرضانہ پالیسیوں کی بدولت ناکام ہو چکے ہیں اور وہ دوسروں پر بے بنیاد الزام تراشیاں کر کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن جیسے محب وطن اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والے پاک بازوں پر چوہدری نثار کے انتہائی سوقیانہ الزامات در حقیقت ان کی منفی ذہنیت کے عکاس ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار فی الفور اعتزاز احسن سے معافی مانگیں، بصورت دیگر پیپلز پارٹی جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنے مفاہمتی کردار پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 408540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408540/وزیر-داخلہ-جمہوری-عمل-سبو-تاژ-کرنا-چاہتے-ہیں-ندیم-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org